شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو جوان زخمی

موصولہ اطلاع کے مطابق فوجیوں کی ٹیم گشت پر نکلی تھی۔

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقے بیجاپور کے پٹکیل جنگل میں جمعرات کی صبح ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے دو جوان زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

موصولہ اطلاع کے مطابق فوجیوں کی ٹیم گشت پر نکلی تھی۔

اسی دوران دو جوان آئی ای ڈی کی زد میں آگئے۔

فی الحال دونوں جوانوں کو کیمپ لایا گیا ہے۔

دونوں فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔