جرائم و حادثات

ٹرین کی زد میں آکر دو نوجوانوں کی موت

موقع پر دونوں کی لاشوں کے کئی ٹکڑے ہوگئے۔

جانجگیر: چھتیس گڑھ کے جانجگیر چامپا ضلع میں ٹرین کی زد میں آکر دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کوسمندا گاؤں میں پیش آیا۔

دراصل یہاں دو نوجوان ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آ گئے جس کی وجہ سے دونوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

موقع پر دونوں کی لاشوں کے کئی ٹکڑے ہوگئے۔

ان کی موٹر سائیکل موقع پر کھڑی پائی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چامپا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔