دو نوجوان لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے
پارلیمنٹ کی ناقابل تسخیر سیکورٹی کوتوڑتے ہوئے دو نوجوان آج لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں گھس گئے اور ایوان کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کی ناقابل تسخیر سیکورٹی کوتوڑتے ہوئے دو نوجوان آج لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں گھس گئے اور ایوان کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔
ایوان میں وقفہ صفر کی کارروائی جاری تھی ۔ پریزائیڈنگ آفیسر راجیندر اگروال کارروائی کر رہے تھے۔ تقریباً 1.02 بجے ایک نوجوان نے وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگائی تو مسٹر اگروال اچانک حیران ہوگئے اور پوچھا کہ کیا کوئی گرا ہے؟
ایوان میں ‘پکڑو پکڑو’ کا شور ہونے لگا ۔ جیسے ہی معاملہ چند لمحوں میں سمجھ میں آیا تو مسٹر اگروال نے کارروائی کو 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
بعد میں پتہ چلا کہ دو لوگوں نے چھلانگ لگا ئی تھی۔ ان دونوں نے وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگائی تھی ۔ انہیں ارکان اسمبلی نے پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ان میں سے ایک کا نام ساگر بتایا گیا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں لوگ میسور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے نام پر لوک سبھا وزیٹرس گیلری پاس حاصل کر کے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچے تھے۔