یوروپ

بحیرہ اسود میں روسی جہاز پر یوکرین کا حملہ

یوکرین کی فوج نے کریمیا کے ساحل کے قریب بحیرہ اسود میں روسی جہاز سیزر کونیکوف پر حملہ کیا ہے۔

کیف: یوکرین کی فوج نے کریمیا کے ساحل کے قریب بحیرہ اسود میں روسی جہاز سیزر کونیکوف پر حملہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر مفصل وضاحت کے بغیر کہا کہ یوکرین کی افواج نے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے یونٹوں کے ساتھ مل کر الوپکا شہر کے قریب جہاز پر حملہ کیا۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ جہاز پر جنگی سمندری ڈرون ’مگورا وی 5‘ سے حملہ کیا گیا۔

یوکرین کے پراودا میڈیا آؤٹ لیٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد جہاز ڈوب گیا۔ روسی فریق نے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

https://twitter.com/EdenEzekiel21/status/1758029577652146640

سیزر کونیکوف جہاز ساحل سمندر پر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ 500 ٹن تک سامان لے جا سکتا ہے۔ یہ دیگر ہتھیاروں کے علاوہ اے کے- 725 آٹوکینن اور گریڈ -ایم راکٹ لانچر سے لیس ہے۔