امریکہ و کینیڈا

یوکرینی صدر، ہندوستان پر زائد ٹیرف کے حامی

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ہندوستان کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملتیں کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانا صحیح آئیڈیا ہے۔

نیویارک/ واشنگٹن (پی ٹی آئی) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ہندوستان کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملتیں کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانا صحیح آئیڈیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے دن اے بی سی نیوز پر دکھائے گئے پروگرام دِس ویک میں کہا کہ میرے خیال میں روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانا درست ہے۔ یہ اچھا آئیڈیا ہے۔

زیلنسکی سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ سونچتے ہیں کہ تحدیدات کا الٹااثر پڑسکتا ہے۔ چین میں وزیراعظم ہند، روسی صدر پوٹین اور چینی صدر شی چنگ پنگ کی تصویر کے حوالہ سے ان سے یہ بات پوچھی گئی تھی۔