تلنگانہ

امین پور میں تالاب کی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات، حائیڈرا کا سروے

حائیڈرا کے عہدیداروں نے اس تالاب کے حدود کے علاقوں کا سروے کیا۔حال ہی میں کوکٹ پلی کے نلہ چیروتالاب میں کشٹاریڈی پیٹ، پٹیل گوڑہ میں حائیڈرا کے حکام نے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کردیاتھا۔

حیدرآباد: تالابوں، جھیلوں کے ایف ٹی ایل، بفرزون اورسرکاری اراضیات پر غیرمجازقبضوں کو منہدم کرنے کے لئے حال ہی میں تشکیل دی گئی حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حائیڈرا) نے اب سنگاریڈی ضلع کے امین پورکے قریب تالاب کی اراضی پر غیرمجازقبضوں پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

حائیڈرا کے عہدیداروں نے اس تالاب کے حدود کے علاقوں کا سروے کیا۔حال ہی میں کوکٹ پلی کے نلہ چیروتالاب میں کشٹاریڈی پیٹ، پٹیل گوڑہ میں حائیڈرا کے حکام نے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کردیاتھا۔

سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 25ولاز، کئی منزلہ عمارتوں کے بشمول 44ایسی عمارتیں جو تعمیر کے مختلف مراحل میں تھیں کو منہدم کردیاگیا تھا۔اس مرحلہ پر شیڈس اوردیگر عمارتوں کے مالکین، لیز پر حاصل کرنے والوں کے احتجاج کے پیش نظرپولیس کی بھاری تعداد کی موجودگی میں یہ کارروائی انجام دی گئی تھی۔