حیدرآباد

حیدرآباد میں غیرمجاز تعمیرات منہدم کردی گئیں

حکام نے بتایا کہ مکانات خالی کرنے کے لیے ماضی میں متعدد بار نوٹس جاری کی گئی تھی جس کے باوجود ان مکانات کاتخلیہ نہیں کیا گیا۔ جی ایچ ایم سی اور ریونیو عہدیداروں نے عدالتی احکامات پر پولیس کی بھاری موجودگی کے درمیان انہدام کا کام انجام دیا۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقہ میں بستی واڑہ علاقہ میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔ بعض افراد نے جی ایچ ایم سی اسپورٹس گراؤنڈ پر یہ غیرمجاز مکانات تعمیر کئے تھے اور برسوں سے یہاں مقیم تھے۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
حج کے خواہشمند غیر منظورہ آپریٹرس کے فریب کا شکار نہ بنیں
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام

حکام نے بتایا کہ مکانات خالی کرنے کے لیے ماضی میں متعدد بار نوٹس جاری کی گئی تھی جس کے باوجود ان مکانات کاتخلیہ نہیں کیا گیا۔ جی ایچ ایم سی اور ریونیو عہدیداروں نے عدالتی احکامات پر پولیس کی بھاری موجودگی کے درمیان انہدام کا کام انجام دیا۔

 بعض مقامی افرادنے انہدامی کارروائی کو روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ان مکانات میں رہنے والوں نے الزام لگایا کہ حکام بغیر کسی اطلاع کے مکانات کو منہدم کررہے ہیں۔