حیدرآباد

کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید

خرم انیس آج صدر تلنگانہ انڈین یونین مسلم لیگ محمد شکیل ایڈوکیٹ، کارگزار صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ، انچارج سکریٹری اے آئی سی سی منصور علی خان کے ہمراہ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

حیدرآباد: قومی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ خرم انیس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں انڈین یونین مسلم لیگ نے کانگریس پارٹی کی غیر مشروط تائید کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں کانگریس پارٹی ہی دستور کا تحفظ، جمہوریت کی بقا اور اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کی تائید کے مسئلہ پر جمعیۃ اہل حدیث میں اختلاف
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
پولیس کی تلاشی مہم: عوام بھاری رقم کے ساتھ بازار جانے سے خوف زدہ
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

خرم انیس آج صدر تلنگانہ انڈین یونین مسلم لیگ محمد شکیل ایڈوکیٹ، کارگزار صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ، انچارج سکریٹری اے آئی سی سی منصور علی خان کے ہمراہ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر ملک کے شہریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بی جے پی کے اس ناپاک عزائم کے خلاف کانگریس پارٹی ہی بے باکی اور جراتمندی کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔

ان حالات میں مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تلنگانہ میں بی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرکے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مرکز میں کانگریس کو برسراقتدار لانے کیلئے ضروری ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی جائے چنانچہ مسلم لیک کسی مطالبہ کے بغیر غیر مشروط طور پر کانگریس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w