مہاراشٹرا

ممبئی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی، 2 افراد ہلاک

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 12:09 بجے ملاڈ ایسٹ کے گووند نگر علاقے میں نوجیون عمارت میں پیش آیا۔

ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
گاؤ رکھشکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہلاک

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 12:09 بجے ملاڈ ایسٹ کے گووند نگر علاقے میں نوجیون عمارت میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملاڈ میں زیر تعمیر 20 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کے سلیب کا کچھ حصہ گر گیا۔

اس حادثے میں چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ایم ڈبلیو ڈیسائی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔

یواین آئی۔ ـظ ا

a3w
a3w