شمالی بھارت

مرکزی وزیر جوتیر آدتیہ سندھیا کی والدہ کا انتقال

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مرکزی وزیر مسٹر سندھیا کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے دل دہلا دینے والی ہے۔ ماں زندگی کی بنیاد ہوتی ہے، ان کا انتقال ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے سینئر لیڈروں نے سابق مرکزی وزیر مادھو راؤ سندھیا کی اہلیہ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی والدہ مادھوی راجے سندھیا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

مسز سندھیا کا آج صبح نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور کچھ عرصے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مرکزی وزیر مسٹر سندھیا کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے دل دہلا دینے والی ہے۔ ماں زندگی کی بنیاد ہوتی ہے، ان کا انتقال ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شری مہاکلیشور بھگوان سے پرارتھنا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور کنبہ کو گہرے دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مسٹر شرما نے بھگوان سے پرارتھنا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سندھیا کنبہ کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیورا نے کہا کہ بابا مہاکال سے درخواست ہے کہ وہ ان کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دیں اور دکھ اور تکلیف کے ان لمحات میں اہل خانہ کو طاقت ملے۔

نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، ”سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سندھیا کی والدہ محترمہ مادھوی راجے سندھیا کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ بھگوان سے پرارتھنا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو موکش دے اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میں کہا کہ والدہ کی موت زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں مسٹر سندھیا اور ان کے کنبہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ ہندوستانی ثقافت کی بہترین اقدار سے بھرپور محترمہ سندھیا انتہائی شائستہ اور خوش اخلاق تھیں۔ آج وہ دنیا فانی سے کوچ کر گئی ہیں لیکن ان کی محبتوں اور رحمتوں کا سایہ ان کے اہل خانہ پر ہمیشہ رہے گا۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "مسٹر سندھیا کی محترم والدہ مادھوی راجے سندھیا جی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ بھگوان سے پرارتھنا ہے کہ وہ ان کو اپنے قدموں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔”

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، “محترم راج ماتا مادھوی راجے سندھیا کے المناک انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ ان کے ہمارے خاندانی تعلقات ہیں۔ وہ نہایت خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھیں۔ مسٹر جیوترادتیہ سندھیا جی اور ان کے تمام کنبہ کے ممبران سے ہماری تعزیت۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے۔”

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، "آنجہانی مادھو راؤ سندھیا کی اہلیہ اور مسٹر جیوترادتیہ سندھیا کی والدہ محترمہ مادھوی راجے سندھیا کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور بگھوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سندھیا کنبہ کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ دلی خراج تحسین۔”

سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، "آنجہانی کانگریس لیڈر مادھو راؤ سندھیا جی کی اہلیہ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا جی کی والدہ محترمہ مادھوی راجے سندھیا جی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی، بھگوان ان کی روح کو اپنے مقدس قدموں میں جگہ دے۔