ایشیاء
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے
ایجنسی کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹوکیو: جاپان کے چیبا صوبے میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جاپان کے موسمیاتی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ صوبے میں مقامی وقت کے مطابق 04:16 (بدھ کو 19:16 جی ایم ٹی) پر آیا۔ زلزلے کا مرکز 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کی سب سے زیادہ شدت جاپان کے 7 گریڈ اسکیل پرپانچ تھی۔
ایجنسی کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔