تلنگانہ

کانگریس اور بی آر ایس کو ووٹ دینے والوں کو اوپر والاجہنم میں لے جائے گا: رکن پارلیمنٹ بی جے پی ڈی اروند

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروندنے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے والوں کو اوپر والاجہنم میں لے جائے گااورجنت حاصل نہیں ہوگی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروندنے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے والوں کو اوپر والاجہنم میں لے جائے گااورجنت حاصل نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید نہ کریں۔ایسا کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔جنت کے خواہشمند ملک کیلئے خدمت کرنے والے اور ملک کو محفوظ رکھنے والے کو ووٹ دے کر ان کی مدد کریں۔

ایسا نہ کرنے پر اوپر والا بھی معاف نہیں کرے گا۔حلقہ لوک سبھانظام آباد کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والے زعفرانی جماعت کے لیڈر نے بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کے لئے کافی احسان کئے ہیں خاص طور پر مسلمانوں کی فلاح وبہبود پر بھی کام کئے۔

تین طلاق کو ختم کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عزت کی زندگی عطا کی۔ انہوں نے کہا ”یہ مودی حکومت ہی ہے خو تمہیں مفت کھانا، مفت علاج، شادی مبارک کی رقم، سیلف ہیلپ گروپ کے قرض دے رہی ہے۔

مدرا لون نوجوانوں کو دیاجارہا ہے۔ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد اگر تم لوگ کانگریس یا بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو اوپر والا تمہیں جہنم میں لے جائے گا۔تمہیں جنت حاصل نہیں ہوگی۔

جس تھالی میں تم کھاتے ہیں اس میں چھید مت کرو۔جنت حاصل کرنا ہے تو جو اپنے ملک کی خدمت کررہا جو ملک کی حفاظت کررہا ہے ان کو ووٹ دے کر مدد کرنا ورنہ تم کو اوپر والا بھی معاف نہیں کرے گا“۔