سوشیل میڈیا

چین میں سخت لاک ڈاؤن کے درمیان بپی لہری کا جمی جمی، آجا آجا کاوائرل ویڈیو

چین میں ٹک ٹاک کو ڈوئین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈوئین پر بپی لہڑی کا کمپوز کردہ اور پاروتی خان کا گایا چینی مینڈرن میں 'جے می، جی می' کی طرز پر گایا ہوا گانا وائرل ہو رہا ہے۔

بیجنگ: ہندوستانی گلوکار اور موسیقار بپی لہری کا مشہور گانا ‘جمی جمی، آجا آجا’ کو چین کے لوگوں کے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے پھیلنے کے سبب نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے درمیان گایا جانے والا گانے کاویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں کووڈ کے سخت لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے لوگ مشہور گلوکار بپی لہڑی کے گانے ‘جمی جمی، آجا آجا’ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہندوستان میں 1982 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ڈسکو ڈانسر کا یہ گانا کووڈ-19 کے حوالے سے چینی حکومت کی سخت پالیسی کے خلاف احتجاج کا ایک بڑا ذریعہ بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ٹک ٹاک کو ڈوئین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈوئین پر بپی لہڑی کا کمپوز کردہ اور پاروتی خان کا گایا چینی مینڈرن میں ‘جے می، جی می’ کی طرز پر گایا ہوا گانا وائرل ہو رہا ہے۔ جے می جے می کا مطلب ہے مینڈرن میں مطلب ہے گیو می رائس ، مجھے چاول دو۔

اس گانے کے ساتھ وائرل ویڈیو میں، لوگوں کو کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی قلت کی وجہ سے خالی برتنوں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔