امریکہ و کینیڈا

امریکہ کا ایک ہفتے کے دوران ایران میں 3000 اہداف پر حملے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، ان حملوں کے دوران ایران کے تقریباً 43 بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے یا وہ تباہ ہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں ان مقامات کو ترجیح دی جا رہی ہے جو امریکہ کے لیے فوری خطرہ بن سکتے ہیں اور اس کارروائی کا مقصد ایرانی حکومت کے دفاعی نظام کو مفلوج کرنا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے ایران میں 3,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا ہے کہ اس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران میں 3,000 سے زائد مقامات پر حملے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 28 فروری کو اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ‘آپریشن ایپک فیوری’ شروع کیا تھا، جس کی نگرانی امریکی سینٹرل کمانڈ کر رہی ہے۔