امریکہ و کینیڈا
امریکی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ
رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے کامیابی کے ساتھ ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ پائلٹ کو معمولی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واشنگٹن: امریکہ میں ایک تربیتی مشن کے دوران امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ریاست واشنگٹن کے ایک پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے کامیابی کے ساتھ ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ پائلٹ کو معمولی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔