بین الاقوامی

امریکہ میں ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب کے دوران خلل، 2,500 سے زائد پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر اور اسپورٹس ٹیمیں مشکلات کا شکار۔

واشنگٹن (اے پی) امریکہ میں ہفتہ کے دن 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ 25 سال میں پہلی مرتبہ ایرلائنس کو اتنے بڑے پیمانے پر سارے ملک میں اپنے طیاروں کو گراؤنڈ کرنا پڑا۔ مسافرین اور پروفیشنلس ایرپورٹس میں پھنسے رہ گئے۔

کالجوں کی اسپورٹس ٹیمو ں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے لئے دوڑ دھوپ کرنی پڑی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایر ٹرافک کنٹرول (اے ٹی سی) سسٹم میں نئی ٹکنالوجی لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے خلل پڑا۔

4 گھنٹوں تک فلائیٹ شٹ ڈاؤن رہا لیکن اس کا اثر کئی دن تک دکھائی دے گا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ سسٹم حسب معمول کام کرنے لگے گا۔

امریکہ کے مختلف ایرپورٹس میں پھنسے مسافرین اسکرین پر پروازوں میں تاخیر کا وقت دیکھ رہے تھے۔ بعض نے بسوں یا ٹرینوں کے ذریعہ منزل مقصود کی طرف روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسپورٹس ٹیموں نے ہوٹلوں میں کمرے تلاش کئے، پرواز کی تاریخ تبدیل کرائی اور چارٹرڈ بسیں بک کرائیں۔ پروازوں میں خلل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویر کے بموجب ہفتہ کے دن امریکہ میں 2500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔