امریکہ و کینیڈا

امریکی صدرجوبائیڈن کے دانتوں میں درد

بائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کوبتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہوا، جس کی وجہ سے ان کی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کا علاج کیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کو دانت میں درد کا سامنا کرنے کے بعد گزشتہ دو روز میں دوسری مرتبہ روٹ کینال کے علاج سے گزرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
پیوندکاری کے لئے پھیپھڑے لے جانے والی ایمبولنس حادثہ کا شکار، طبی ٹیم کی بروقت کارروائی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

وہائٹ ہاوس نے بتایا کہ دانت میں تکلیف کے سبب امریکی صدر کی ایک تقریب منسوخ کردی گئی۔ بائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کوبتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہوا، جس کی وجہ سے ان کی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کا علاج کیا۔

پیر کی صبح امریکی صدر کو پھر دانتوں میں درد ہوا۔ ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ اس صورت حال میں ان کی طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا اینڈوڈونٹک علاج پیر کو بھی وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔

دانت کے درد کے علاج کے سلسلہ میں وائٹ ہاؤس نے آج کالج کے ایتھلیٹس کی ایک تقریب میں بائیڈن کی شرکت منسوخ کردی۔