مشرق وسطیٰ

امریکہ غزہ میں فوڈ سینٹر کھولے گا: ٹرمپ

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "انہوں نے خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم نے اس کو یقینی بنانے کے لیے صدر کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار امن کے لیے اپنے منصوبوں کا اشتراک کیا۔"

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے وہاں ’فوڈ سینٹر‘ کھولے گا کل اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اس میٹنگ کی ایک بڑی وجہ ہے سی این این کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی خوفناک صورتحال کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں "بڑے پیمانے پر اور تیز رفتار” امداد پہنچانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور بھکمری کے بحران کو ختم کرنے اور بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "انہوں نے خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم نے اس کو یقینی بنانے کے لیے صدر کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار امن کے لیے اپنے منصوبوں کا اشتراک کیا۔”

علاقائی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں مزید 14 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ خطے میں بھوک اور غذائی قلت کا بحران جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن