دہلیسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

چکن اور مٹن دیوالی کے بعد استعمال کریں، بریانی کا آرڈر دینے والے شخص کو ڈیلیور ی ایجنٹ کا حیرت انگیز مشورہ

دہلی میں حال ہی میں ایک شخص کو جس نے ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعہ چکن بریانی کا آرڈر دیا تھا، ڈیلوری ایجنٹ کا لکچر سننا پڑا جس نے اُس سے کہا ”چکن اور مٹن دیوالی کے بعد کھائیں“۔

نئی دہلی : دہلی میں حال ہی میں ایک شخص کو جس نے ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعہ چکن بریانی کا آرڈر دیا تھا، ڈیلوری ایجنٹ کا لکچر سننا پڑا جس نے اُس سے کہا ”چکن اور مٹن دیوالی کے بعد کھائیں“۔

متعلقہ خبریں
تہواروں کے موقع پر گھر جانے والوں کےلئے اچھی خبر
فارم کی مرغی کے گوشت میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کا انکشاف
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری

ریڈیٹ اپلیکیشن استعمال کرنے والے صارف کو بریانی کی توقع تھی لیکن اسے مشورہ سننا پڑا۔ اُس نے بتایا کہ ڈیلوری ایجنٹ وقت پر آرڈر کی تکمیل کے بعدکچھ دیر وہاں ٹھہرا اور نہ صرف او ٹی پی دریافت کیا بلکہ غیرضروری مشورہ بھی دیا۔ اس نے صارف سے کہا کہ آپ جو کررہے ہیں وہ غلط ہے۔

دیوالی کے بعد ہی چکن اور مٹن استعمال کریں۔ اُس وقت تک کوئی صاف ستھری چیز استعمال کریں۔ ریڈیٹ صارف نے بتایا کہ اچانک یہ مشورہ سن کر وہ اپنے آپ کو قصوروار محسوس کرنے لگا۔ اس نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا تھا، آخر اُسے کیا ضرورت ہے۔

یہ غیرضروری مشورہ سننے کے بعد ریڈیٹ صارف نے دعویٰ کیا کہ وہ اس سوچ میں پڑگیا کہ شاید اُسے بریانی استعمال نہیں کرنی چاہئے۔ اُس نے کہا ”مجھے کیا کرنا چاہئے۔ میرے پاس اُس کا نمبر اور نام ہے۔ وہ میرے گھر کا پتہ جانتا ہے، اگر میں اُس کے خلاف رپورٹ کروں تو شاید وہ کوئی ہنگامہ کھڑا کردے“۔

اِس شخص کا پوسٹ فوری ریڈیٹ پر وائرل ہوگیا اور اُسے 2000 افراد نے پسند کیا جس کے ساتھ ہی ایک آن لائن بحث چھڑگئی، ایک صارف نے کہا کہ وہ آپ پر اپنا عقیدہ کیوں مسلط کررہا ہے۔ اس سے کہیں کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر وہ چکن کی ڈیلیوری نہ کرے۔ ایک صارف نے کہا کہ اسی بات کا ڈر تھا کہ کہیں کوئی اخلاقی پولیسنگ نہ شروع کردے۔