مذہب

پسینہ کی بدبو کی وجہ سے اسپرے کا استعمال

میری عمر اکیس سال ہے ، مجھے بہت پسینہ آتا ہے ، خاص طور سے ہاتھ کے نیچے اور اس میں بد بو بھی ہوتی ہے ، میں روزانہ غسل کرکے کپڑا بھی بدلتی ہوں اور پاک صاف رہتی ہوں ، لیکن پھر بھی بد بو آتی ہے

سوال:- میری عمر اکیس سال ہے ، مجھے بہت پسینہ آتا ہے ، خاص طور سے ہاتھ کے نیچے اور اس میں بد بو بھی ہوتی ہے ، میں روزانہ غسل کرکے کپڑا بھی بدلتی ہوں اور پاک صاف رہتی ہوں ، لیکن پھر بھی بد بو آتی ہے ،

متعلقہ خبریں
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
نماز تراویح کیلئے حفاظ کا نظم
نماز میں ترجمہ پر توجہ

چنانچہ میں اسپرے کا استعمال کرتی ہوں اور اس کے بعد نماز بھی پڑھتی ہوں ، کیا ایسی صورت میں میری نماز ہوجائے گی ؟ ( منیرہ جہاں ، حیدر آباد )

جواب:- غالبًا آج کل بعض ایسے کریم ہیں جو بغل و غیرہ کی بد بو کو دور کرتے ہیں، اس لیے مناسب ہوگا کہ آپ کسی میڈیکل اسٹور سے تحقیق کریں کہ آپ کو الکحل سے خالی کوئی متبادل مل جائے یا جب آپ اپنے محرم رشتہ داروں کے درمیان ہوں تو عطریات استعمال کرلیں ،

آج کل ’’ الکحل فری اسپرے ‘‘ بھی ملتے ہیں ان کا استعمال کرنے کی بھی گنجائش ہے ،

الکحل کو چوں کہ بعض علماء ناپاک قرار دیتے ہیں، اس لیے ایسا اسپرے استعمال کرنا مناسب نہیں ، اللہ تعالیٰ آپ کے لیے شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے کوئی حل نکال دے ۔