مچھروں کی روک تھام کے لیے ڈرون سے مچھر کش دوا کے چھڑکاؤ
شاہ حاتم تالاب، حُدا پارک، گولکنڈہ کٹورا ہاؤس، ٹِپو خان پل سے پرانا پل، موسیٰ ندی اور حکیم پیٹ–بلکاپور نالہ سمیت مختلف علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔
حیدرآباد: بارسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر آج AIMIM کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے اپنے حلقۂ انتخاب میں مچھروں کی افزائش پر قابو پانے، آبی پودوں کی صفائی اور عوامی صحت سے متعلق اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر شاہ حاتم تالاب، حُدا پارک، گولکنڈہ کٹورا ہاؤس، ٹِپو خان پل سے پرانا پل، موسیٰ ندی اور حکیم پیٹ–بلکاپور نالہ سمیت مختلف علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔
موسمی بارشوں کے بعد تالابوں اور نالوں میں جمع پانی اور واٹر ہائی سنتھ (آبی پودوں) کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آبی پودوں کو ہٹانے کے لیے فلوٹنگ مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر MLO آئل اور Temephos کے چھڑکاؤ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بڑے اور مشکل مقامات تک مچھر کش دوا پہنچانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کیمیکل اسپرے کیا گیا، تاکہ مچھروں کی افزائش پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جاسکے۔
رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری طور پر صفائی اور مچھر کش دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے صفائی کے اقدامات میں متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔
اس موقع پر GHMC محکمۂ اینٹومولوجی کے عہدیداران، AIMIM کے سابق کارپوریٹرز اور پارٹی کے فعال کارکنان بھی موجود تھے۔ ٹیم نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی اور مچھر کنٹرول سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور آئندہ کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔