کھیل

عثمان خواجہ اور گرین نے ہندوستان میں 43 سالہ تاریخ بدل دی

ان دونوں بلے بازوں نے بھی اپنی سنچری کے دوران ایسا کارنامہ انجام دیا جو 43 سال بعد ہوا۔ عثمان خواجہ اور کیمرون گرین نے پانچویں وکٹ کیلئے 208 رنز کی شراکت قائم کی۔ 43 سال بعد آسٹریلیا نے ہندوستان میں اتنی بڑی شراکت داری قائم کی ہے۔

احمدآباد: بارڈر۔ گواسکر ٹسٹ سیریز کے پہلے تین ٹسٹ میں بلے بازوں کیلئے کریز پر رکنا مشکل ہوگیا تھا لیکن احمد آباد میں کچھ اور ہی دیکھنے کو ملا۔ احمد آباد ٹسٹ میں آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ اور مڈل آرڈر بلے باز کیمرون گرین نے شاندار سنچری اسکور کی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
غزہ میں فلسطینیوں کی تائید میں خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھی، آئی سی سی کی سرزنش
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ
خواجہ کو آؤٹ دینے کے فیصلہ پر آسٹریلوی میڈیا برہم

 ان دونوں بلے بازوں نے بھی اپنی سنچری کے دوران ایسا کارنامہ انجام دیا جو 43 سال بعد ہوا۔ عثمان خواجہ اور کیمرون گرین نے پانچویں وکٹ کیلئے 208 رنز کی شراکت قائم کی۔ 43 سال بعد آسٹریلیا نے ہندوستان میں اتنی بڑی شراکت داری قائم کی ہے۔

 سال 1979-80 میں کھیلے گئے چینائی ٹسٹ میں ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے 222 رنز کی شراکت داری کی تھی۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں 200 سے زیادہ رنز کی شراکت داری غیر ملکی بلے بازوں کیلئے بڑی بات ہوتی ہے۔ گذشتہ 10 برسوں میں صرف دو جوڑے ہی ایسا کرپائے ہیں۔

 ڈوم سیبلی اور جو روٹ نے یہ کارنامہ 2021 میں کیا تھا جس کے بعد اب عثمان خواجہ اور کیمرون گرین نے انجام دیا۔ کیمرون گرین اور عثمان خواجہ کی جوڑی نے ملکر صرف 208 رنز کا اضافہ نہیں کیا بلکہ سب سے اہم بات یہ تھی کہ یہ دونوں بلے باز 358 گیندوں تک کریز پر موجود رہے۔

 اس علاوہ کیمرون گرین نے ٹسٹ کرکٹ میں پہلی بار سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ 23 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹسٹ نہیں کھیل سکے تھے لیکن گرین نے احمد آباد میں کمال کردیا۔ اس دوران عثمان خواجہ نے ہندوستان کے خلاف 150 رنز بنائے۔

 اپنی اننگز میں 150 رنز مکمل کرنے کے ساتھ ہی خواجہ نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ خواجہ اب 21ویں صدی میں دوسرے اوپنر بن گئے ہیں جنہوں نے گھر پر آسٹریلوی اوپنر کی حیثیت سے ہندوستان کے خلاف 150 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

21ویں صدی میں اب تک ہندوستان میں ٹیم انڈیا کے خلاف آسٹریلوی اوپنر کے طورپر 150 یا اس سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کے نام تھا۔ انہوں نے 2001 میں چینائی میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کے خلاف 203 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اب ہیڈن کے بعد خواجہ آسٹریلیا کے دوسرے اوپنر بن گئے ہیں جنہوں نے ہندوستان میں ٹیم انڈیا کے خلاف ایسی اننگز کھیلی۔ تاہم 21ویں سنچری سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر جم برک نے 1956 میں بیبرون کرکٹ اسٹیڈیم میں 161 اور گراہم یالوپ نے 1979 میں ایڈن گارڈنز میں 167 رنز بنائے تھے۔

 ایسے میں خواجہ ہندوستان میں آسٹریلوی اوپنر کے طورپر چوتھے ایسے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف 150 یا اس سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے۔ یہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ کا ایشیا میں دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے دورے پر 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

خواجہ ایشیا میں 150 یا اس سے زیادہ اسکور کرنے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ گراہم یالوپ اور ایلن بارڈر نے انجام دیا تھا۔ سر ڈان براڈمین، رکی پانٹنگ، اسٹیو وا، گلکرسٹ سمیت کئی آسٹریلوی کھلاری ہندوستان میں کھیل چکے ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وہ کارنامہ نہیں کرسکے جو عثمان خواجہ نے کیاہے۔

a3w
a3w