شمالی بھارت

اترپردیش: ہندو دہشت گردوں نے لوہے کی راڈ سے مولانا  فاروق کا قتل کردیا (ویڈیو)

مولانا فاروق اپنے پیسے واپس لینے چندرمنی کے گھر گئے تھے ،تو جہاں ان لوگوں نے ان کے سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا ،جس کے سبب ان کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی ۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے سون پور گاوں میں ہفتہ کی صبح پیسے کے لین دین میں مولانا فاروق کا لوہے کی راڈ سے مار کر قتل کر دیا گیا۔علاقے میں وقوعہ سے اشتعال و کشیدگی ہے۔ مشتعل افراد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نہیں لے جانے دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
بھائیوں کے درمیان مار پیٹ، سمجھوتہ کرانے کے دوران والد کی موت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

تھانہ جیٹھوارہ ایس ایچ او دھرمیندر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ مولانا فاروق نے گاوں کے چندرمنی تیواری کی زمین خریدنے کے لئے پیسے دیئے تھے ،مگر چندرمنی نے زمین انہیں نہ دے کر کسی اور کو فروخت کر دی۔

جس کے پیسے کے لئے آج صبح مولانا چندرمنی کے گھر گئے تھے ،تو جہاں ان لوگوں نے ان کے سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا ،جس کے سبب ان کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی ۔ وقوعہ کی اطلاع پر ضلع مجسٹریٹ ،پولیس سپرنٹنڈنٹ و دیگر اعلی افسران موقع پر موجود ہیں ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے قبضے میں لینے کی کوشش جاری ہے۔