تلنگانہ

ریونت نے عادل آباد ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے راج ناتھ سنگھ سے تعاون طلب کیا

وزیر اعلیٰ نے قومی دارالحکومت میں میٹنگ کے دوران گاندھی سروور پروجیکٹ کے لیے وزارتِ دفاع کی زمین کی منتقلی میں مدد پر وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرکز کو عادل آباد میں مجوزہ ہندستانی فضائیہ کے ہوائی اڈے کی ترقی، خصوصاً زمین کے حصول اور مختلف سہولیات کی منتقلی سے متعلق امور میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے پیر کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور عادل آباد ہوائی اڈے کی توسیع اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) پروجیکٹ کے لیے تعاون طلب کیا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر


وزیر اعلیٰ نے قومی دارالحکومت میں میٹنگ کے دوران گاندھی سروور پروجیکٹ کے لیے وزارتِ دفاع کی زمین کی منتقلی میں مدد پر وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرکز کو عادل آباد میں مجوزہ ہندستانی فضائیہ کے ہوائی اڈے کی ترقی، خصوصاً زمین کے حصول اور مختلف سہولیات کی منتقلی سے متعلق امور میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔


مسٹر ریڈی نے ریاستی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی اور علاقائی ترقی کے لئے اس پروجیکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے آئندہ فضائیہ کی تنصیب کے مزید توسیعی منصوبوں میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسافروں کی آمد و رفت کو پورا کرنے کے لئے دفاعی ہوائی اڈے کے ساتھ ایک سول ایوی ایشن ٹرمینل قائم کرنے کی درخواست کی۔


وزیر اعلیٰ نے عادل آباد میں کارگو، مینٹیننس، مرمت اور اوورہال (ایم آر او) اور ہینگر سہولیات کی ترقی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عالمی ہوا بازی کمپنیوں کے لیے ایک مرکز کے طورپر ابھرنے کی صلاحیت موجود ہے، خاص طور پر بدلتی ہوئی بین الاقوامی ہوا بازی کی حرکیات کے تناظر میں۔


انہوں نے وزیر دفاع سے ضلع محبوب نگر کے دیورکدرا کے قریب مجوزہ ایک بڑے ڈی آر ڈی او/ڈی آر ڈی ایل منصوبے کی منظوری کے عمل میں تیزی لانے کی بھی اپیل کی اور تلنگانہ کے لیے اس کی اسٹریٹجک اور اقتصادی اہمیت پر زور دیا۔