کھیل
تجربہ کار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال ریٹائر ہو جائیں گے
سالہ کھلاڑی آخری بار اسپین کے لیے نومبر میں میلاگا میں ڈیوس کپ کے فائنل میں کھیلیں گے۔نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔
لندن: اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے نومبر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نڈال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ سنگلز ٹینس مقابلوں میں 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے کہا کہ وہ اپنے پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
38 سالہ کھلاڑی آخری بار اسپین کے لیے نومبر میں میلاگا میں ڈیوس کپ کے فائنل میں کھیلیں گے۔نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا”درحقیقت گزشتہ چند سال، خاص طور پر پچھلے دو سال، میرے لیے مشکل رہے ہیں،” ۔