شمال مشرق

بی ایس ایف پریڈ میں پہلی مرتبہ خاتون اونٹ سوار

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کو 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنجاب کے امرتسر میں گرو نانک دیو یونیورسٹی اسٹیڈیم (جی این ڈی یو) میں ایک رسمی پریڈ کا اہتمام کیا۔

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کو 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنجاب کے امرتسر میں گرو نانک دیو یونیورسٹی اسٹیڈیم (جی این ڈی یو) میں ایک رسمی پریڈ کا اہتمام کیا۔

بی ایس ایف کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اونٹ سواروں نے پریڈ کے دوران خصوصی شرکت کی۔مرکزی وزیر مملکت داخلہ نتیا نند رائے نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شاندار پریڈ کی سلامی لی۔ ان کے ساتھ گرجیت سنگھ اوجلا، ایم پی امرتسر اور جسبیر سنگھ سندھو، ایم ایل اے (مغربی) امرتسر بھی تھے۔

اس موقع پر خصوصی مدعو لوگوں میں فوج، سول انتظامیہ، ریاستی پولیس اور جی این ڈی یو امرتسر کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔نتیا نند رائے نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بی ایس ایف کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے 1971 کی جنگ جیسے مختلف تاریخی واقعات میں بی ایس ایف کے کردار کو یاد کیا۔

جب بی ایس ایف کے جوانوں نے ابتدائی مرحلے میں ہونے کے باوجود، عددی طور پر بہتر فورس کے خلاف بہادری سے لڑائی لڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہترین تکنیکی آلات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

قبل ازیں 3 دسمبر کو وزیر مملکت نے جے سی پی اٹاری کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں مشہور جوائنٹ ریٹریٹ تقریب کا مشاہدہ کرنے کے بعد رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے سیکٹر امرتسر میں بی او پی پلمورن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بٹالین کمانڈر نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل پہلوؤں کے بارے میں معلومات دی۔

انہوں نے سینک سمیلن کے دوران بی او پی پلمورن میں فوجیوں سے خطاب کیا اور بی او پی میں رات قیام کیا۔ڈیوٹی کے دوران اعلیٰ ترین قربانی دینے والے بی ایس ایف کے بہادروں کی یادگار پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پھول چڑھانے کے بعد مہمان خصوصی گرو نانک دیو یونیورسٹی اسٹیڈیم (امرتسر) پہنچے۔