حیدرآباد

اظہر کوٹکٹ دینے کے خلاف وشنووردھن ریڈی کے حامیوں کا احتجاج

سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی دومرتبہ جوبلی ہلز حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ حلقہ کے کانگریس کارکن ان کے ساتھ ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے سابق کپتان وکارگزار صدر ٹی پی سی سی محمد اظہر الدین کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں کی کثیر تعداد نے آج گاندھی بھون پر دھرنا منظم کیا اور پارٹی صدر ریونت ریڈی اور محمد اظہر الدین کے خلاف نعرے بلند کئے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
نواز شریف کی انتخابات میں کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت

احتجاجی کارکن گاندھی بھون کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر شام تک دھرنا دیا۔ انچارج جوبلی ہلز نے میڈیا کو بتایا کہ محمد اظہر الدین جو کرکٹ اسکام میں ملوث رہے ہیں، حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بھی ان کے خلاف مقدمات زیر دوران ہیں اس کے باوجود انہیں جوبلی ہلز سے کانگریس ٹکٹ دینا حقیقی کانگریس کارکنوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

 سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی دومرتبہ جوبلی ہلز حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ حلقہ کے کانگریس کارکن ان کے ساتھ ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ ناراض کارکنوں نے وشنو وردھن ریڈی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج میں شدت پیدا کرنے کی دھمکی دی۔