حیدرآباد

وویکا نندا ریڈی قتل کیس، سی بی آئی کی عرضی پر سماعت ملتوی

سی بی آئی نے اپنی عرضی میں گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کی التجا کی اور کہا کہ ریڈی اس قتل کیس کا اہم ملزم ہے اور وہ اس کیس میں گواہوں پر اثر اداز ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ جمعرات کے روز اے پی کے سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس کے کلیدی ملزم ایرا گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق سی بی آئی کی اپیل پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

عدالت نے سی بی آئی کی جانب سے دائر کردہ عرضی پر ملزم گنگی ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سی بی آئی نے اپنی عرضی میں گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کی التجا کی اور کہا کہ ریڈی اس قتل کیس کا اہم ملزم ہے اور وہ اس کیس میں گواہوں پر اثر اداز ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔

 پیشرو سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے استدلال پیش کیا تھا کہ ریڈی کو سیاسی پشست پناہی حاصل ہے اور وہ اس کے ذریعہ گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔

جس پر جسٹس ڈی رمیش نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ اس بارے میں دلائل پیش کریں کہ گنگی ریڈی، گواہوں پر اثر انداز ہورہا ہے۔ آندھرا پردیش ایس آئی ٹی نے جو اس قتل کیس کی تحقیقات کررہی تھی، نے 28 مارچ 2019 کو گنگی ریڈی کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی آر کے اندراج کے 90 دنوں کے اندر سی بی آئی، ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی تھی جس کی بنیاد پر پلی ویندولہ کی ایک عدالت نے اکتوبر 2021کو ملزم گنگی ریڈی کوضمانت پر رہا کردیا تھا۔