یوروپ

ولادیمیر پیوٹن سرکاری رہائش گاہ میں گر پڑے

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صدر کے محافظوں کے سامنے پیش آیا، جنہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے پوتن کی مدد کی اور انہیں اٹھ کر قریبی صوفے پر بیٹھنے میں تعاون کیا۔

لندن: صدر روس ولادیمیر پیوٹن اپنی سرکاری رہائش گاہ میں سیڑھیوں سے گر پڑے جس کے نتیجہ میں ان کی کمر کے نچلے حصے میں چوٹ آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کے پہنچنے سے پہلے سیکورٹی گارڈز نے 70 سالہ صدر روس کو صوفے پر بیٹھنے میں مدد کی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ٹھوکر کھا کر پیٹھ کے بل گرے اور سیڑھیوں پر کچھ فاصلے تک پھسل گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صدر کے محافظوں کے سامنے پیش آیا، جنہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے پوتن کی مدد کی اور انہیں اٹھ کر قریبی صوفے پر بیٹھنے میں تعاون کیا۔

تین سیکیورٹی افسران نے صدر کو قریبی صوفے تک پہنچنے میں مدد کی اور ان ڈاکٹروں کو بلایا جو ڈیوٹی پر تھے۔

ایک روسی ٹیلیگرام چینل جنرل ایس وی آر کے تازہ ترین دعوؤں میں یہ بات بتائی گئی۔ صدر کے گرپڑنے سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ وہ صحت کے مسائل سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ مختلف یوروپی ذرائع یوکرین جنگ کی شروعات کے بعد سے یہ دعوے کررہے ہیں کہ صدر روس ولادیمیر پوٹین معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

a3w
a3w