بھارت

چوتھے مرحلے میں لوک سبھا کی 96 اور اسمبلی کی 203 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں اور 203 اسمبلی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں اور 203 اسمبلی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

اس مرحلے میں آج کل 203 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں آندھرا پردیش اسمبلی کی 175 اور اڈیشہ کی 28 سیٹیں ہیں۔ تلنگانہ کی 17 پارلیمانی سیٹوں کے کچھ اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا وقت شام 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کل 17.7 کروڑ ووٹرز، جن میں 8.97 کروڑ مرد اور 8.73 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے کے کل 96 لوک سبھا حلقوں کے 1.92 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 1717 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔