شمالی بھارت

راجستھان میں سات اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری

موصولہ اطلاع کے مطابق کھینوسر اسمبلی کے کچیرا میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ایک شخص کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی جس کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

جے پور: راجستھان کے سات اسمبلی حلقے جھنجھنو، رام گڑھ، دوسہ، دیولی-اونیارا، چوراسی، کھینوسر اور سلمبر کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے سخت سیکیورٹی کے درمیان پرامن طریقے سے جاری ہے اور پہلے دو گھنٹوں میں تقریباً گیارہ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

الیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق صبح 7 بجے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعے ووٹنگ پرامن طریقے سے شروع ہوئی اور کچھ جگہوں پر ای وی ایم میں معمولی خرابی یا کچھ وقت لگنے کی شکایات کے علاوہ کہیں سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور صبح 9 بجے سے 10 بجے تک:10.51 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کھینوسر اسمبلی کے کچیرا میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ایک شخص کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی جس کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

تمام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ دیولی-انیارہ اسمبلی حلقہ کے سمراوتا گاؤں میں ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کے لیے آگے نہ آنے کی خبریں ہیں جہاں گاؤں والے گاؤں کو سب ڈویژن سے جوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔