شمالی بھارت

وارانسی کالج کی اراضی پر وقف بورڈ کا دعویٰ

ڈی کے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وقف بورڈ نے بعدازاں 2022 میں مسجد تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ کالج انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے اسے روک دیا۔ پرنسپل نے الزام عائد کیا کہ مسجد‘ کالج کی برقی چرارہی ہے اور اسے غیرقانونی طورپر استعمال کررہی ہے۔

وارانسی(یوپی): وارانسی کا اُدئے پرتاپ کالج تنازعہ میں گھرا ہے۔ اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمپس کے اندر واقع مسجد اور مسجد سے متصل اراضی وقف جائیداد ہے۔ کالج انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کردیا۔ 2018 میں اُدئے پرتاپ کالج کو نوٹس بھیجی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیمپس کے اندر موجود مسجد اور کالج کی زمین نواب آف ٹونک نے وقف بورڈ کو وقف کی لہٰذا کالج کیمپس وقف ملکیت ہے۔

متعلقہ خبریں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

 پرنسپل ڈی کے سنگھ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس وارانسی کے رہنے والے وسیم احمد خان کی طرف سے آئی تھی۔ اُس وقت کے کالج سکریٹری نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا۔ نوٹس کے جواب میں لکھا گیا تھا کہ مسجد غیرقانونی طورپر بنی ہے جبکہ کالج کی جائیداد ٹرسٹ کی ہے۔ اسے نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیچا جاسکتا ہے۔

 ڈی کے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وقف بورڈ نے بعدازاں 2022 میں مسجد تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ کالج انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے اسے روک دیا۔ پرنسپل نے الزام عائد کیا کہ مسجد‘ کالج کی برقی چرارہی ہے اور اسے غیرقانونی طورپر استعمال کررہی ہے۔ اسی دوران ڈی سی پی ورنا زون سی کے مینا نے کہا کہ معاملہ 2022 کا ہے۔

اُس وقت کالج انتظامیہ کی شکایت پر مسجد کی تعمیر رکوادی گئی تھی۔ مسجد میں پابندی سے نماز ادا کرنے والے منور رحمن نے کہا کہ وقف بورڈ نے مسجد پر اور مسجد کے سامنے واقع چند ایکڑ اراضی پر اپنا دعویٰ کیا تھا۔ مسجد نواب آف ٹونک کے دور سے نواب کی ملکیت ہے۔

 کالج انتظامیہ نے کالج اور مسجد کمیٹی کے باہمی معاہدہ سے برقی کنکشن دیا تھا۔ اُس نے چند دن قبل برقی سربراہی کاٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس برقی سربراہی کے کاغذات موجود ہیں۔ یہاں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ غیرضروری جھگڑا پیدا کیا جارہا ہے۔ ہم یہاں عرصہ سے نماز ادا کررہے ہیں۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے حال میں اُدئے پرتاپ کالج کی 115 ویں یوم ِ تاسیس تقاریب سے خطاب کیا تھا۔