تلنگانہ

تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری میں پانی کی سطح میں اضافہ

کلکٹر نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ہورہی شدید بارش کے باعث گوداوری کا سیلابی زور برقرار ہے۔ انہوں نے خطرہ والے دیہاتوں کے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر کے مطابق انتظامیہ نے پہلے ہی بازآبادکاری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید کیمپس قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں دریائے گوداوری میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھتے ہوئے 48 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور دوسری خطرے کی وارننگ سطح کو عبور کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

اس بات کا اعلان ضلع کلکٹر جیتیش وی۔ پاٹل نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال دریا سے 11,44,645 کیوسیکس پانی نچلے علاقوں کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔


کلکٹر نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ہورہی شدید بارش کے باعث گوداوری کا سیلابی زور برقرار ہے۔ انہوں نے خطرہ والے دیہاتوں کے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر کے مطابق انتظامیہ نے پہلے ہی بازآبادکاری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید کیمپس قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عوام کے لیے پینے کا پانی، کھانے پینے کی اشیاء، طبی سہولتیں اور بجلی سپلائی جیسے بنیادی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔


کلکٹر نے کہا کہ ریونیو، پولیس، میڈیکل، پنچایت راج، میونسپل اور بجلی محکمہ کے افسران ان علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں گوداوری میں نہ اتریں، نہانے اور کشتیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہتے ہوئے پلوں، تالابوں اور نالوں کے قریب نہ جائیں اور سیلفی یا ویڈیو کے لیے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ عوام کو سہولت دینے کے لیے ضلع انتظامیہ نے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔

کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ ضلع مشنری 24 گھنٹے الرٹ پر ہے اور عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔