دہلی

ہم نے جمہوریت کو 70 سال تک بچائے رکھا تو مودی وزیر اعظم بن سکے : کھڑگے

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کے اگلے سال بھی لال قلعہ پر ترنگا لہرانے پر حملہ کیا اور کہا کہ 'مودی جی نے کہا تھا کہ 2024 میں بھی وہ 15 اگست کو لال قلعہ پر ترنگا لہرائیں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جب وہ پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے اس ملک کو کیا دیا ہے تو اس کا سیدھا جواب یہی ہے کہ کانگریس نے 70 سال سے جمہوریت کو بچائے رکھا اسی لئے مودی ملک کے وزیر اعظم بن سکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

 کھڑگے نے جمعرات کو یہاں تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقدہ مہیلا کانگریس کے قومی کنونشن ‘پرتیگیا اجول بھارت کی’ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی بار بار سوال کرتے ہیں کہ کانگریس نے 70 برسوں میں کیا کیا جبکہ دیگر کئی پارٹیوں کی اس عرصے میں حکومت رہی ہے لیکن وہ اکثر کانگریس سے سوال پوچھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی بولتے ہیں – کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا؟ ہم نے جمہوریت اور آئین کو بچاکر رکھا، اسی لیے آپ وزیراعظم بن سکے۔ اگر کانگریس جمہوریت کا تحفظ نہ کرتی تو مسٹر مودی ملک کے وزیر اعظم نہ بن پاتے اور وہ گجرات میں ہی رہتے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی کے اگلے سال بھی لال قلعہ پر ترنگا لہرانے پر حملہ کیا اور کہا کہ ‘مودی جی نے کہا تھا کہ 2024 میں بھی وہ 15 اگست کو لال قلعہ پر ترنگا لہرائیں گے۔

 مجھے لگتا ہے کہ وہ ترنگا ضرور لہرائیں گے، لیکن لال قلعہ پر نہیں بلکہ اپنے گھر پر۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مسٹر مودی یہ اس پارٹی کے لیے کہتے ہیں جس نے ملک کے لیے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کے اتحاد کے لئے کام کیا ہے اور پارٹی کے سرکردہ قائدین نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرا جی اور راجیو جی نے ملک کو متحد رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ کانگریس پارٹی کے بڑے لیڈروں نے ملک کے لیے اپنی جانیں دیں۔ بی جے پی کے پاس کون سا ایسا لیڈر ہے؟

a3w
a3w