دہلی

جو انڈیا گروپ 230 سیٹیں نہیں لا سکا وہ کیا نصیحت کرے گا: نرملا سیتا رمن

پارلیمنٹ میں موجودہ مالیاتی عام بجٹ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں جب اس بارے میں پوچھا گیا تو محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ ضرورت مند ریاستوں کی مدد کے لیے بجٹ کا التزام کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے اپوزیشن بالخصوص کانگریس کے ذریعہ عام بجٹ کو مودی حکومت بچاؤ بجٹ قرار دینے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو انڈیا گروپ 230 سیٹیں نہیں لاسکا وہ 240 سیٹیں لانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کیا نصیحت دے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر

منگل کو پارلیمنٹ میں موجودہ مالیاتی عام بجٹ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں جب اس بارے میں پوچھا گیا تو محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ ضرورت مند ریاستوں کی مدد کے لیے بجٹ کا التزام کیا گیا ہے۔

یہ بجٹ کسی کو خوش کرنے یا ناراض کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 37 پارٹیوں کا اتحاد 230 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا، وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے بارے میں کیا کہہ سکتاہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ کو ’کرسی بچائے‘ رکھنے کے لئے اتحادیوں کی بات مان کر انہیں خوش کرنے والا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ اس میں کانگریس کے انصاف کے ایجنڈے کی نقل کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

بجٹ میں مغربی بنگال پر خصوصی توجہ نہ دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔ بجٹ تقریر میں جن کا نام نہیں ہے ان کو بھی تمام مرکزی اسکیموں کا فائدہ ملتا ہے اور ملتا رہے گا، لیکن کچھ ریاستیں ہیں جو مرکزی اسکیموں کو نافذ ہی نہیں کررہی ہیں۔

a3w
a3w