بھارت
چندریان 3 لینڈنگ سے پہلے کیا تیاری ہے؟
بنگلور کے دفتر میں مشن آپریشن ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ چندریان 3 کی کامیاب سوفٹ لینڈنگ کے لیے ملک میں عبادت اور دعاؤں کا دور جاری ہے۔ دنیا کی نظریں بھی اس پر جمی ہوئی ہیں۔

نئی دہلی: آج کا دن ہندوستان کے لیے بہت خاص ہے۔ چند گھنٹوں کے بعد ملک کا تیسرا چاند مشن چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا ہے۔ خلائی ایجنسی اسرو کے مطابق چندریان 3 شام 6 بجکر 40 منٹ پر چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا۔
اسے 14 جولائی کو صبح 3.35 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔ اسرو نے چہارشنبہ کو کہا کہ چندریان 3 کے تمام سسٹم نارمل ہیں۔
بنگلور کے دفتر میں مشن آپریشن ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ چندریان 3 کی کامیاب سوفٹ لینڈنگ کے لیے ملک میں عبادت اور دعاؤں کا دور جاری ہے۔ دنیا کی نظریں بھی اس پر جمی ہوئی ہیں۔