کرناٹک

بجرنگ بلی اور بجرنگ دَل کا کیا تعلق ہے؟:ڈی کے شیو کمار

شیوکمار نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور ہنومان بھکت اور رام بھکت بھی ہوں۔ کیا وہ (بی جے پی قائدین) صرف بھگوان ہنومان کے بھکت ہیں؟۔ امن کی جنت کرناٹک کو ڈسٹرب نہ کیا جائے۔

بنگلورو: صدر پردیش کانگریس کرناٹک ڈی کے شیوکمار نے چہارشنبہ کے دن اپنی پارٹی کے منشور میں بجرنگ دَل پر امتناع کی جو بات کہی گئی اس پر تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ بجرنگ بلی اور بجرنگ دل کے درمیان کیا کنکشن ہے۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھگوان ہنومان کے بھکت ہیں۔ بنگلورو میں کانگریس ہیڈکوارٹرس میں میڈیا سے بات چیت میں شیوکمار نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور ہنومان بھکت اور رام بھکت بھی ہوں۔ کیا وہ (بی جے پی قائدین) صرف بھگوان ہنومان کے بھکت ہیں؟۔ امن کی جنت کرناٹک کو ڈسٹرب نہ کیا جائے۔

یہاں ہم آہنگی رہنی چاہئے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ بجرنگ دل پر امتناع کی ہماری تجویز سے وہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔ منشور میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ کانگریس کے منشور میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومئی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ لوگ (کانگریس والے)کسی بھی قیمت پر بجرنگ دل پر امتناع عائد نہیں کرسکتے کیونکہ یہ حق ریاستی حکومت کو حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجرنگ دل کُل ہند تنظیم ہے اور ریاستی حکومت اس پر امتناع کیسے عائد کرسکتی ہے؟۔ کانگریس نے امتناع کی بات صرف سماج میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لئے کی ہے۔ اسی دوران شیوکمار نے کہا کہ انجنیا (بھگوان ہنومان) اور بجرنگ دل مختلف ہیں۔ بی جے پی کو بجرنگ بلی کا نام لے کر مہم چلانی چاہئے۔

بی جے پی والوں کو آپ کو بتانا چاہئے کہ ان لوگوں نے خاتمہ غربت و بے روزگاری کے لئے کیا کیا؟ جمعرات 4 مئی کو ہنومان چالیسہ کے پاٹھ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ کیا صرف بی جے پی والے ہی ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرتے ہیں؟ ہم روز کرتے ہیں۔ کانگریس قائد نے یہ بھی کہا کہ سابقہ آر ایس ایس اور موجودہ آر ایس ایس مختلف ہیں۔

 ہندو تنظیموں نے 4 مئی کو ریاست کے تمام مندروں میں ہنومان چالیسہ کے پاٹھ کا اعلان کیا ہے۔ شیوکمار نے کہا کہ یہ کام آنے والا نہیں۔ بی جے پی قائدین کو جو چاہے کرلینے دیجئے ہم 141 نشستیں جیت کر رہیں گے۔ 13 مئی کو نتائج کا اعلان ہوجائے گا اور ہر کسی کو اس کا پتہ چل جائے گا۔ کرناٹک میں اسمبلی الیکشن 10مئی کو ہونے والا ہے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔