حیدرآباد

حیدرآبادمیں گھریلوپکوان گیس سلنڈرکی قیمت کیا ہوگی؟

حیدرآباد میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1,155 روپے سے کم ہو کر 955 ہو جائے گی۔ موجودہ طور پر دہلی میں ایک سلنڈر کی قیمت 1,103 روپے فی سلنڈر سے کم ہو کر 903 روپے ہو جائے گی۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی لانے کے فیصلہ کے بعد حیدرآباد میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 955 روپے ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

 ایک سرکاری ریلیز میں کے مطابق  200 روپے کی کمی پی یم یو آئی گھریلو سلنڈرکی موجودہ ٹارگٹڈ سبسیڈی کے علاوہ ہے جو جاری رہے گی بتایا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کے نتیجے میں ملک بھر کی تمام مارکیٹوں میں 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو گی۔

اعلان کے مطابق حیدرآباد میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1,155 روپے سے کم ہو کر 955 ہو جائے گی۔ موجودہ طور پر دہلی میں ایک سلنڈر کی قیمت  1,103 روپے فی سلنڈر سے کم ہو کر 903 روپے ہو جائے گی۔

 اس لیے پی یم یو آئی گھریلو صاریفین  کے لیے اس کمی کے بعد  قیمت 703 روپے فی سلنڈر ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں 31 کروڑ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی صارفین ہیں جن میں 9.6 کروڑ پی ایم یو وائی سے فائدہ اٹھانے والے خاندان ہیں اور اس کمی سے ملک کے تمام ایل پی جی صارفین کو مدد ملے گی۔

 تاہم  شہر میں ایل پی جی ڈیلرز نے کہا کہ قیمتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اگرچہ اعلان کیا گیا ہے لیکن اس میں کچھ الجھن ہے کہ آیا 200 روپے براہ راست ریٹیلر کی قیمت سے منہا کیے جائیں گے یا سبسیڈی والے حصے میں شامل کیے جائیں گے۔

اگر ریٹیلر قیمت سے براہ راست 200 روپے کاٹ لیے جائیں تو حیدرآباد میں ایل پی جی سلنڈر 955 روپے کا ہوگا۔ ٹوئن سٹیز ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اگر 200 روپے کو سبسڈی والے حصے میں شامل کیا جائے تو یہ 40.71 روپے کی موجودہ سبسیڈی کے علاوہ 240.71 روپے بن جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو  ابھی تک تیل کمپنیوں سے باضابطہ تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ ریٹیلر قیمت سے 200 روپے براہ راست کاٹ لیے جائیں گے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا رکشا بندھن کے موقع پر ملک کی کروڑوں بہنوں کیلئے میری طرف سے ایک تحفہ ہے۔ ہماری حکومت ہمیشہ ہر ممکن کوشش کرے گی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو اور غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے۔