بین الاقوامی

دنیا کی آبادی کب اپنی انتہا کو چھو جائے گی، رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ: دنیا کی 8.2 ارب آبادی چند برس میں 10 ارب سے زائد ہو جائےگی۔دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کے امیر ترین افراد 2022 میں 10 کھرب ڈالرس سے محروم:رپورٹ
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب

اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ یو این رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 2 ارب سے زیادہ افراد کا اضافہ متوقع ہے جبکہ دنیا میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 2080 کی دہائی میں 10.3 ارب کے قریب ہوگی اور پھر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔ رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

a3w
a3w