دہلی

کرپٹو کرنسی، جوے کے برابر: گورنر آر بی آئی

گورنر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) شکتی کانت داس نے جمعہ کے دن پھر کہا کہ کرپٹو کرنسیاں‘ جوے کے برابر ہیں۔

نئی دہلی: گورنر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) شکتی کانت داس نے جمعہ کے دن پھر کہا کہ کرپٹو کرنسیاں‘ جوے کے برابر ہیں۔

ہمارے ملک میں جوے کی اجازت نہیں ہے۔ کرپٹو‘ فینانشیل پراڈکٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسیوں کا توڑ کرنے آر بی آئی نے اپنی ای روپی یا سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) پائلٹ پراجکٹ کے طورپر حال میں شروع کی ہے۔

سی بی ڈی سی‘ پیسہ کا مستقبل ہے۔ اسے اپنانے سے لاجسٹک اور نوٹ چھاپنے کا خرچ گھٹے گا۔