پروفیسر دیویا دِویویدی کون ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا نے ماضی میں بھی ہندو مذہب کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے ہیں اور اسے "20ویں صدی کے اوائل میں ایجاد کردہ جھوٹا مذہب" قرار دیا ہے۔

حیدرآباد: پروفیسر دیویا دِویویدی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
وہ ایک فلسفی، مارکسسٹ اور ایک مصنف بھی ہیں جو ہندو فوبیا، آنٹولوجی (علم موجودات)، مابعدالطبیعات، ادب اور فلسفہ و سیاست کے بارے میں لکھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا نے ماضی میں بھی ہندو مذہب کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے ہیں اور اسے "20ویں صدی کے اوائل میں ایجاد کردہ جھوٹا مذہب” قرار دیا ہے۔
دیویا کا تعلق الہ آباد سے ہے اور وہ راکیش دِویویدی کی دختر ہیں جو سپریم کورٹ میں سینئر وکیل ہیں۔
دیویا نے دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد سینٹ اسٹیفن کالج سے ماسٹرس کیا۔ انہوں نے پھر دہلی یونیورسٹی سے ایم فل کیا اور آئی آئی ٹی دہلی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔
انہوں نے 2003 تا 2004 سینٹ اسٹیفن کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا اور اس کے بعد 2011 تا 2012 دہلی یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں فیکلٹی رہیں۔ اب وہ آئی آئی ٹی دہلی میں ادب و فلسفہ کی اسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔