شمالی بھارت

پلوامہ کے شہیدوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا؟ڈمپل یادو

وزیراعظم نریندر مودی کے منگل سوتر والے ریمارک پر بی جے پی پر درپردہ تنقید میں سماج وادی پارٹی قائد ڈمپل یادو نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ پارٹی کو جواب دینا چاہئے کہ پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا۔

اُناؤ (یوپی): وزیراعظم نریندر مودی کے منگل سوتر والے ریمارک پر بی جے پی پر درپردہ تنقید میں سماج وادی پارٹی قائد ڈمپل یادو نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ پارٹی کو جواب دینا چاہئے کہ پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
ملزم ہندوستانی جمہوریت کو بدنام کرناچاہتا تھا، پارلیمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کے سلسلہ میں عدالت میں چارج شیٹ
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز

سماج وادی پارٹی قائد‘ مودی کے اس الزام کا حوالہ دے رہی تھیں کہ کانگریس برسراقتدار آئی تو وہ عوام کی دولت مسلمانوں میں دوبارہ بانٹ دے گی۔ انہوں نے اس کے لئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس بیان کا حوالہ دیا تھا کہ ملک کے وسائل میں پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔

مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں انتخابی ریالی سے خطاب میں کہا تھا کہ کانگریس والے آپ کا منگل سوتر تک نہیں چھوڑیں گے۔ سماج وادی پارٹی اور کانگریس‘ اپوزیشن انڈیا بلاک کا حصہ ہیں اور اترپردیش میں مل جل کر الیکشن لڑرہی ہیں۔

سماج وادی پارٹی امیدوار انو ٹنڈن کی تائید میں اُناؤ میں الیکشن ریالی سے خطاب میں ڈمپل یادو نے کہاکہ منگل سوتر کی بات کرنے والوں کو پلوامہ کے بارے میں بھی بولنا چاہئے۔ ہمارے فوجی شہید ہوئے اور ان کی بیویوں کا منگل سوتر چھن گیا۔

بی جے پی والوں کو جواب دینا چاہئے کہ پلوامہ واقعہ میں کس کا ہاتھ ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں کیا کیا؟۔

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی نے کسی کا نام لئے بغیر یہ بات کہی۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں فروری 2019 میں عام انتخابات سے قبل گاڑی پر حملہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے 40 جوان ہلاک ہوئے تھے۔

مین پوری کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے مودی حکومت پر نوجوانوں کی نوکریاں اور روزگار چھین لینے کا الزام عائدکیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جمہوریت کو بچانے کی لڑائی لڑرہا ہے۔ ملک کی دولت چند سرمایہ داروں میں بانٹی جارہی ہے۔