سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کیوں رکھا؟

مولانا طارق جمیل نے ثنا خان کے بیٹے کے نام سے متعلق کہا کہ ‘ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھتے وقت مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ضرور یہ نام رکھیں’.

حیدرآباد: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل سے پوچھ کر اپنے بیٹے کا نام ‘طارق جمیل’ رکھا۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر نارد علی کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے مولانا طارق جمیل سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے کا نام ‘طارق جمیل’ رکھا جوکہ مجھے اس قدر اچھا لگا کہ میں اپنی اہلیہ سے کہا کہ اگر ہمارے یہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی تو ہم اس کا نام طارق جمیل رکھیں گے’۔

اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ‘انسان کو توبہ کی توفیق اللہ دیتا ہے لیکن میں خوش نصیب ہوں کہ اللہ نے مجھے بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کی توبہ کا ذریعہ بنایا تھا، اس کے بعد ثنا خان اور مفتی انس کی شادی کا ذریعہ بھی مجھے ہی بنایا’۔

مولانا طارق جمیل نے ثنا خان کے بیٹے کے نام سے متعلق کہا کہ ‘ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھتے وقت مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ضرور یہ نام رکھیں’.

واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو گجرات سے تعلق رکھنے والی بزنسمین شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثرسوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔

ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو۔