جموں و کشمیر

وزیراعظم مودی خاموش کیوں ہیں؟:کانگریس

کانگریس نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور معمول کی صورتِ حال لوٹ آنے کے بی جے پی کے دعوے گزشتہ 3 دن میں 3 دہشت گرد حملوں سے بے نقاب ہوگئے۔

نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور معمول کی صورتِ حال لوٹ آنے کے بی جے پی کے دعوے گزشتہ 3 دن میں 3 دہشت گرد حملوں سے بے نقاب ہوگئے۔

کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ ملک جواب مانگ رہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بی جے پی دورِ حکومت میں کیوں نہیں پکڑاجارہا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ نریندر مودی مبارکبادی کے پیامات کا جواب دینے میں مصروف ہیں۔

انہیں جموں وکشمیر میں ہلاک یاتریوں کے خاندانوں کی آہیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ریاسی‘ کٹھوا اور دوڈہ میں گزشتہ 3 دن میں 3 علیحدہ دہشت گرد واقعات پیش آئے لیکن وزیراعظم ابھی بھی جشن منانے میں مصروف ہیں۔

کانگریس قائد و میڈیا انچارج پون کھیڑا نے بھی وزیراعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس پاکستانی قائدین کی مبارکباد کا جواب دینے کا وقت ہے لیکن دہشت گرد حملوں کی مذمت کے لئے ٹائم نہیں ہے۔

a3w
a3w