دہلی

ایرانڈیا کے مسافرین اب 10 ہزار فیٹ سے زائد کی بلندی پر وائی فائی استعمال کرسکیں گے

ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ایرانڈیا اندرون ملک پروازوں میں وائی فائی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی دینے والی پہلی ایرلائن بن گئی ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ایرانڈیا اندرون ملک پروازوں میں وائی فائی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی دینے والی پہلی ایرلائن بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

ایرلائن نے چہارشنبہ کے دن پریس ریلیز میں کہا کہ مسافرین‘ ڈومیسٹک روٹس پر ایربس A350 بوئنگ 788-9 اور چنندہ ایربس A321 نیو طیاروں میں اس سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

دوران ِ پرواز سوشل میڈیا تک رسائی کے علاوہ اپنا دفتری کام یا دوستوں اور فیملی کو ٹکسٹ کرنا بھی اب ممکن ہوگیا ہے۔

ایرانڈیا کے چیف کسٹمر ایکسپریئنس آفیسر راجیش ڈوگرہ نے کہا کہ کنیکٹویٹی (ارتباط) اب جدید سفر کا اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔

ایرانڈیا کے مسافرین اب 10 ہزار فیٹ سے زائد کی بلندی پر لیاپ ٹاپ‘ ٹیاب اور آئی او ایس یا اینڈرائیڈ والے اسمارٹ فونس کے ذریعہ وائی فائی استعمال کرسکتے ہیں۔