دہلی

کیا کانگریس آپ کا وزیر اعظم بننا برداشت کرے گی؟ دیوے گوڑا کا کھرگے سے سوال

دیوے گوڑا نے دعویٰ کیا کہ ان کے اس مشورہ کے باوجود ان کے لڑکے کو نہیں بلکہ کھرگے کو کرناٹک کا چیف منسٹر بننا چاہیے، کانگریس ہائی کمان نے کماراسوامی کو چیف منسٹر بنانے پر اصرار کیا۔

نئی دہلی: سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس کے ہائی کمان کلچر پر طنز کرتے ہوئے اس کے صدر ملکارجن کھرگے سے سوال کیا کہ کیا پارٹی ان کے ملک کے وزیراعظم بننے کو برداشت کرے گی۔ راجیہ سبھا سے سبکدوش ہونے والے ارکان کی وداعی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے لیڈر دیوے گوڑا نے کھرگے کے ریمارک پر اعتراض کیا کہ اپنی زندگی کے آخری دور میں انہو ں نے اپنا سیاسی راستہ تبدیل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

 دیوے گوڑا نے کہا کہ بی جے پی کو ان کی حمایت اپنی پارٹی (جے ڈی ایس) کو بعض کانگریسیوں سے بچانے کے لیے تھی جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔“  کھرگے کی ایمانداری اور ان کے سیاسی کیریئر کے دوران ان کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے 2019ء میں ان کے لڑکے کماراسوامی کی قیادت میں کانگریس۔

 جے ڈی ایس حکومت کے زوال کے لیے بعض کانگریس قائدین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اس مشورہ کے باوجود ان کے لڑکے کو نہیں بلکہ کھرگے کو کرناٹک کا چیف منسٹر بننا چاہیے، کانگریس ہائی کمان نے کماراسوامی کو چیف منسٹر بنانے پر اصرار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اندرون 13ماہ انہیں (کماراسوامی کو) کس نے ہٹایا؟ وہ کھرگے نہیں بلکہ کانگریس قائدین تھے۔“ دیوے گوڑا نے یہ بھی کہا کہ کھرگے صاحب! کیا آپ اس ملک کا وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟ کیا کانگریس اسے برداشت کرے گی؟ مہربانی کرکے مجھے بتائیے کیو ں کہ میں کانگریس کو جانتا ہوں۔

“ کھرگے کو صاف ستھری شبیہہ کا حامل شخص قرار دیتے ہوئے جنہوں نے تقریباً30-45 سال سے کام کیا، انہوں نے کہا کہ مگر اس وقت کیا ہوا جب کسی نے وزیراعظم کے لیے ان کا نام پیش کیا۔ ان کے اپنے دوستوں نے اس کی مخالفت کی۔

“ دیوے گوڑا نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں انہو ں نے سیاسی مفاد کے لیے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔“ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی بچانا چاہتا ہوں کیوں کہ بعض کانگریسی پارٹی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں او ربی جے پی کی حمایت کے فیصلے کی یہی وجہ ہے۔

کھرگے کی طرف پلٹ کر انہو ں نے کہا کہ یہ شخصی فائدہ کے لیے نہیں تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دکھائی گئی محبت واحد چیز ہے جس کا فائدہ مجھے موجودہ وزیراعظم سے ہوا۔“

a3w
a3w