پیپر لیک کی بیماری کو جڑ سے ختم کریں گے: کھڑگے
کھڑگے نے کہا کہ بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور نوجوانوں کو یقینی روزگار فراہم کرنا ضروری ہو گیا ہے، اس لیے ان کی حکومت ڈپلومہ یا گریجویٹ نوجوانوں کو تربیت دے گی اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد پہلی نوکری کو یقینی بنائے گی۔
نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اگر انڈیا گروپ مرکز میں برسراقتدار آتا ہے تو مرکزی حکومت میں خالی پڑی 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی اور پیپر لیک کی وبا سے نمٹنے کے لیے سخت قانون بنایا جائے گا۔
کھڑگے نے کہا کہ بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور نوجوانوں کو یقینی روزگار فراہم کرنا ضروری ہو گیا ہے، اس لیے ان کی حکومت ڈپلومہ یا گریجویٹ نوجوانوں کو تربیت دے گی اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد پہلی نوکری کو یقینی بنائے گی۔ روزگار کے فروغ کے لیے ہر ضلع میں چھوٹی اور درمیانی صنعتیں شروع کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا، ‘کانگریس کے ‘یوا نیائے’ سے آئے کا روزگار انقلاب، 30 لاکھ سرکاری نوکریوں میں ہوگی بھرتی اور ریزرویشن کے حق کو یقینی بنایا جائے گا۔ گریجویٹ اور ڈپلومہ والے نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر سال میں ایک لاکھ روپے ملیں گے اور پہلی نوکری پکی۔
پیپر لیک کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ اس بار سخت قانون بنا کر پیپر لیک سے نجات، فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلایا جائے گا، حکومت معاوضہ دے گی۔
غیر منظم سیکٹر اور گگ ورکرس کوسماجی تحفظ، 25 لاکھ روپے کے مفت ہیلتھ انشورنس کے ذریعے علاج ملے گا۔ یوا روشنی سے 5000 کروڑ روپے کا اسٹارٹ اپ فنڈ بنایا جائے گا، ہرضلع کو 10 کروڑ سے ایم ایس ایم ای کاروبار کی توسیع ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 4 جون سے نوجوانوں کی زندگی میں ایک نئی شروعات ہوگی کیونکہ مرکز میں انڈیا گروپ کی حکومت بنے گی اور ہاتھ بدلے گا حالات۔