سوشیل میڈیاشمالی بھارت
آگرہ میں خواتین کو چھیڑ چھاڑ، مزاحمت پر خاتون کو برہنہ کیا گیا
اترپردیش کے ضلع آگرہ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کی مزاحمت کرنے پر ایک گروپ نے 20 سالہ خاتون کو مبینہ مار پیٹ کی اور اسے برہنہ کردیا۔
آگرہ (یوپی) : اترپردیش کے ضلع آگرہ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کی مزاحمت کرنے پر ایک گروپ نے 20 سالہ خاتون کو مبینہ مار پیٹ کی اور اسے برہنہ کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ہفتہ دو افراد کی جانب سے خواتین کو چھیڑچھاڑ کرنے پر مذکورہ خاتون نے اعتراض کیا تھا۔
بعد ازاں دونوں افراد دیگر 11 افراد کے ساتھ جو لاٹھیوں سے مسلح تھے، اس کے مکان میں گھس کر خاتون کو برہنہ کیا اور اس کے افرادِ خاندان کو بھی زدوکوب کیا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزمین نے پولیس میں شکایت درج کرنے پر اس کے افرادِ خاندان کو ہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی۔
تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت 13 ملزموں کے خلاف تاج گنج پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر راج کمار نے بتایا کہ ملزمین فرار ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کوشش کی جارہی ہے۔