تلنگانہ

خواتین ریزرویشن، اوبی سی کوٹہ فراہم نہیں کیاگیا:کویتا

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے کہا ہے کہ امبیڈکر خواتین کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے کہا ہے کہ امبیڈکر خواتین کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ

کویتا نے لندن میں امبیڈکر میوزیم کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امبیڈکر کے جذبہ کے ساتھ خواتین کو ریزرویشن کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے اور ہم آنے والے دنوں میں پارلیمنٹ میں 181 خواتین کو دیکھنے جا رہے ہیں۔

کویتا نے مرکزی حکومت پر خواتین ریزرویشن بل کے معاملے میں شفاف طریقے سے کام نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن میں او بی سی کوٹہ فراہم نہیں کیا گیا۔

اس سلسلہ میں لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کئی ممالک میں ووٹ کے حق کے لیے لڑ رہی ہیں، لیکن امبیڈکر اور نہرو جیسے دور اندیش لیڈروں کی وجہ سے ہمارے ملک میں آئین کے نافذ ہونے کے بعد سے خواتین کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔

کویتا نے وضاحت کی کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو امبیڈکر کی تحریک سے متاثر ہوکر ریاست میں کئی اسکیموں کو نافذ کررہے ہیں۔