کھیل

ورلڈ کپ: پاکستان کے لئے کرو یا مرو کی صورتحال، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چیپاک کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ نواز کو وسیم جونیئر کی جگہ اور حسن علی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چینائی: پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 26ویں میچ میں جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا

چیپاک کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ نواز کو وسیم جونیئر کی جگہ اور حسن علی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ ربادا آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ لیزرڈ ولیمز بھی آج کے میچ سے باہر ہیں۔ باوما کو ریزا ہینڈرکس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ تبریز شمسی اور لونگی نگیڈی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

پاکستانی ٹیم:

عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف۔

جنوبی افریقی ٹیم:

کونٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹمبا باوما (کپتان)، ریسے ونڈر ڈوسین، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسعن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، گرالڈ کوئٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمشی، لونگ نگیدی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اب ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لئے کرو یا مرو کی صورتحال درپیش ہوگئی ہے۔ اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہو تو آج کا میچ اور آئندہ سبھی لیگ میاچس جیتنے ہوں گے۔ ایک بھی شکست پاکستانی ٹیم کو اپنے وطن واپس بھیج سکتی ہے۔

a3w
a3w